ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ نے ڈاکٹر فاؤچی کا روپ دھار کر امریکی صدر کا خوب مذاق اڑایا


ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی صدر کی ٹیم کے اہم رکن اور ماہر  وبائی امراض ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی کا خواب پورا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی وڈ اسٹار براڈ پٹ نے سیٹر ڈے نائٹ لائیو (ایس این ایل) ٹی وی شو میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا روپ دھارا اور کورونا سے متعلق امریکی صدر کے بیانات کا مذاق اڑایا۔

ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ کے چاہنے والے اس وقت حیران ہوگئے جب انہوں نے ہفتے کے روز آنے والے شو کو دیکھنے کے لیے ٹی وی کھولا۔

Saturday Night Live – SNL

@nbcsnl

And now, a message from Dr. Anthony Fauci.

Embedded video

73.1K people are talking about this

اداکار بیڈ پٹ نےڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا روپ دھارے ہوئے امریکی صرد ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق حالیہ بیانات کی وضاحت کرنا شروع کی۔

شو ختم کرنے سے پہلے اداکار بریڈ پٹ نے اپنی ووگ اتاری اور انہوں نے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سمیت کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے تمام تر ہیلتھ ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اور انفیکشیس امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے حالی ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ٹی وی شو میں بریڈ پٹ ان کا کردار ادا کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں