ہالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ صوفیہ لورین کو باتھ روم میں گرنے سے ہونے والے فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اتوار کو 89 سالہ صوفیہ لورین سوئٹزر لینڈ میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں گر پڑی تھیں جس کی وجہ سے ان کے کولہے اور ران کی ہڈیاں فریکچر ہوئیں۔
دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق آسکر انعام یافتہ صوفیہ لورین کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی، ان کے دونوں بیٹے کارلو اور ایڈوارڈو ان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی بحالی صحت میں کافی عرصہ لگے گا۔
وہ آخری بار 2020 میں اپنے بیٹے ایڈوارڈو کی ڈائریکشن میں بننے والی نیٹ فلیکس فیچر فلم دی لائف آہیڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی تھیں، بعدازاں وہ2021 کی ڈاکومینٹری واٹ ووڈ صوفیہ لورین ڈو کا بھی حصہ رہیں۔