ہاردیک پانڈیا کا نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام

ہاردیک پانڈیا کا نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام


حال ہی میں اپنی سربین اہلیہ، اداکارہ و ماڈل نتاشا سٹینکووچ سے طلاق کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹر، ہاردیک پانڈیا کو اپنے بیٹے اگستیا کی یاد ستانے لگی ہے۔

کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے گشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 4 سالہ بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ہاردیک نے بیٹے کے لیے محبت بھری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ مجھے ہر ایک دن آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں، سالگرہ مبارک ہو میرے ساتھی، میرا مکمل دل، میرا اَگو، میں آپ سے لفظوں سے بھی بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔‘

ہاردیک کی جانب شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر اپنے بیٹے اگستیا کے ساتھ ناصرف کھیل رہے ہیں بلکہ اُنہیں نت نئے اشارے بھی سکھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اپنی سابقہ اہلیہ، نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ 18 جولائی کو سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایک طویل مشترکہ پوسٹ میں اس سابق جوڑی نے وضاحت کی تھی کہ چار سال کی شادی شدہ زندگی کے بعد ہم نے باہمی طور پر طلاق کا انتخاب کیا ہے۔

انٹرنیٹمنٹ اور کھیل کے شعبے سے وابستہ اس جوڑی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم  نے اس رشتے کو بچانے کے لیے اپنی پوری کوشش کی تھی لیکن ہماری علیحدگی ہی ہمارے مفاد میں ہے۔

اس بیان میں ہاردیک اور نتاشا نے طلاق کے فیصلے کو ’سخت فیصلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش مشترکہ طور پر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا 4 سالہ بیٹا اگستیا آج کل اپنی والدہ نتاشا کے ساتھ ان کے آبائی ملک سربیہ میں موجود ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں