ہاردیک پانڈیا سے طلاق کی افواہیں، نتاشا اسٹینکووچ نے کیا ردِ عمل دیا؟

ہاردیک پانڈیا سے طلاق کی افواہیں، نتاشا اسٹینکووچ نے کیا ردِ عمل دیا؟


بھارتی میڈیا نے دو روز قبل معروف کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی تصدیق کی تھی جس پر اب اداکارہ کا ردِ عمل سامنے آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور ان کی اہلیہ نتاشا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیرِ گردش تھیں۔

ان افواہوں سے متعلق دو روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہاردیک اور نتاشا کے درمیان طلاق کے بعد کرکٹر کی 70 فیصد جائیداد اہلیہ، نتاشا کو منتقل کر دی جائے گی۔

اب حال ہی میں ہندوستانی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بیوی نتاشا نے علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر  ایک سوال کا جواب دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون صحافی اداکارہ سے سوال کرتی ہیں کہ ’آپ اپنی طلاق سے متعلق پھیلی افواہوں پر کیا کہنا چاہیں گی؟‘

اس سوال پر سربیائی ماڈل و اداکارہ جواب میں ’بہت شکریہ‘ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئیں اور جا کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

نتاشا کے مبہم ردِ عمل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سیکڑوں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مبہم جواب ایک اشارہ ہے کہ طلاق صرف ایک افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا کو ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے آئی پی ایل 2024ء کے ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارمنس نہ دینے پر ناظرین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں