لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردارادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔
بلے باز بین ڈنک کا کہنا ہے کہ کوشش یہ کرتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلوں، 12 کے رن ریٹ ہونے کے باوجود دباؤ میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے تماشائی بہت زبردست ہیں یہاں کھیل کی بہت خوشی ہوتی ہے، اب ٹورنامنٹ اوپن ہوگیا امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
170 people are talking about this