مشہور زمانہ امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے دو کامیاب اداکار اب اکٹھے ایک فلم میں کام کرنے جارہے ہیں جس کا نام ’گڈ بیڈ اینڈ ان ریڈ‘ رکھا گیا ہے، اس فلم کی کہانی ویمپائرز پر مبنی ہے۔
ڈیڈلائن ہولی وڈ کی رپورٹ کے مطابق اداکار پیٹر ڈنکلیج اور جیسن موموا اس فلم میں اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹر ڈنکلیج فلم میں ’وین ہیلسنگ‘ نامی کردار کریں گے جو ایک ویمپائر ہے جبکہ جیسن موموا ایک ایسے شخص کے روپ میں نظر آئیں گے جنہیں ویمپائر نے کبھی نہ مارنے کی قسم کھائی ہوگی۔
یاد رہے کہ ان دونوں نے کامیاب فینٹسی سیریز گیم آف تھرونز میں اہم کردار نبھائے تھے۔
جیسن موموا اس سیریز کے ابتدائی دو سیزنز میں جلوہ گر ہوئے جبکہ پیٹر ڈنکلیج شروع سے آخر تک گیم آف تھرونز کے تمام 8 سیزنز کا حصہ بنے۔
گیم آف تھرونز میں جیسن موموا نے کال ڈروگو جبکہ پیٹر ڈنکلیج نے ٹائرین لینسٹر کا کردار نبھایا۔