گیم آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہ سکے، یونائیٹڈ کوچ

گیم آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہ سکے، یونائیٹڈ کوچ


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی، ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔

ملتان سلطانز کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بد قسمتی سے شروع میں وکٹ نہیں لے سکے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سلطانز کے کپتان رضوان کا پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ ہونا بھی اہم مومنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا آخری مومنٹ میں 18 رنز کا اوور بھی مہنگا پڑا۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ جارڈن کوکس اور سلمان آغا کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا تھا، ان کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں