گھوڑوں کی تھراپی اعصابی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ثابت

گھوڑوں کی تھراپی اعصابی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ثابت


یورپی ملک روم میں ماہرین کی جانب سے فالج، پارکنسن اور دیگر اعصابی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر کی جانے والی گھوڑوں کی فزیو تھراپی سے مریضوں کے اعصاب بہتر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روم کے ایک ہسپتال میں گزشتہ چند سال سے گھوڑوں کی مدد سے فزیوتھراپی کی جا رہی ہے، جسے ہیپوتھراپی کہا جاتا ہے۔

مذکورہ فزیوتھراپی روم کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں بھی گزشتہ چند سال سے کی جا رہی ہے۔

ہیپوتھراپی میں خصوصی طور پر گھوڑوں کو مریض کے ساتھ چھوڑ دیا جاتا ہے اور جانور مریض کے ساتھ گھنٹوں تک وقت گزارتا ہے، جس وجہ سے مریض کے ذہن اور اعصاب متحرک ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فالج، پارکنسن اور اسی طرح کی دیگر سنگین اعصابی بیماریوں میں مبتلا مریض جو کہ چلنے، پھرنے یا چہل قدمی سمیت بات کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، وہ گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد بہتر محسوس کرتے ہیں اور مذکورہ عمل کو مسلسل دہرانے سے ان کے اعصاب حرکت کرنے لگتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیپوتھراپی کو گھوڑوں کے علاوہ دیگر جانوروں کی مدد سے بھی کیا جاسکتا ہے لیکن اس وقت زیادہ تر ہسپتالوں اور ماہرین کی جانب سے گھوڑوں کے ذریعے ہی تھراپی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چوں کہ اعصابی بیماری میں مبتلا افراد انسانوں کے آگے خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں، وہ خاموش رہنے والے جانوروں کے ساتھ وقت گزارنے پر خود کو اچھا محسوس کرتے ہیں اور ان کا ذہن اور اعصابی موٹر کام کرنے لگتا ہے۔

روم کے ہسپتال میں چار گھوڑے ہیپوتھراپی کے لیے موجود ہیں جو کہ مریضوں کے ساتھ گھنٹوں تک ساتھ رہتے ہیں، اس دوران مریض نہ صرف ان سے باتیں کرتے ہیں بلکہ انہیں گلے لگانے سمیت ان کی طرح خاموش بھی رہتے ہیں، جس سے مریضوں کو اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور مسلسل یہی عمل دہرانے سے ان کا اعصاب متحرک ہونے لگتے ہیں۔

اعصابی بیماریوں کا اس وقت کوئی مستند علاج نہیں اور ایسی بیماریوں کی شدت فزیو تھراپی کے ذریعے ہی کم کی جا سکتی ہے، تاہم فزیو تھراپی کے دوران فالج سمیت دیگر اعصابی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے ساتھ دوسرے انسانوں کا رویہ اچھا نہیں ہوتا، جس وجہ سے انہیں تھراپی بھی زیادہ فائدہ نہیں پہنچاتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں