گھر سے باہر جانے سے قبل سَن اسکرین کا استعمال لازمی کریں

گھر سے باہر جانے سے قبل سَن اسکرین کا استعمال لازمی کریں


اگر آپ اپنی جلد کو سیاہ دھبوں اور جھڑیوں جیسے دیگر مسائل سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ’سن اسکرین‘ (sun screen) کا استعمال لازمی کریں۔

سن اسکرین نہ صرف آپ کو سورج کی خطرناک الٹرا وائلٹ (UV) شعاعوں سے بچاتی ہے بلکہ جلد کو کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

ساحل سمندر پر جانا ہو یا شاپنگ کے لیے، دوستوں کے ساتھ ملاقات کرنی ہو یا پھر فیملی کے ساتھ چہل قدمی، تپتی ہوئی گرمی ہو یا یخ بستہ سردی غرض یہ کہ سن اسکرین آپ کی روز مرہ زندگی کا ایک ناگزیر آئٹم ہونا چاہیے۔

خواتین ہوں مرد، بچے ہوں یا بزرگ افراد، اس کا استعمال تمام لوگ کرسکتے ہیں، تاہم صحیح سن اسکرین انتخاب کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر یا ماہر جلد سے مشورہ لازمی کریں۔

سن اسکرین جلد پر کس طرح کام کرتی ہے اور کیا فوائد ہیں، آئیے جانتے ہیں:

کینسر کے خطرے میں کمی

سن اسکرین کے استعمال کی اہم وجہ جلد کے کینسر کے خطرات سے نمٹنا بھی ہے۔

یو وی بی (UVB) جنہیں جلد کے کینسر سے منسلک کیا جاتا ہے سرد موسم میں بھی انسانی جلد پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں یہی وجہ ہے ڈرماٹولوجسٹ SPF30 یا اس سے زائد ایس پی ایف والے اسکن کیئر کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔

دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لیے

سورج کی روشنی میں دو قسم کی خطرناک شعاعیں پائی جاتی ہیں جن میں یو وی اے (UVA) اور یو وی بی (UVB) شامل ہیں، UVA کی شعاعیں جلد کے کینسر، جھڑیوں اور طویل مدتی اثرات کا سبب بنتے ہیں جبکہ UVB شعاعیں دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کا سبب بنتی ہیں جسے سن برن کہا جاتا ہے۔

سن برن جلد کے لیے نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس کا تعلق جلد کے کینسر سے بھی ہے، تاہم سن اسکرین سورج کی خطرناک شعاعوں کو جلد پر ہونے والے خطرناک اثرات سے دور رکھتی ہے۔

جلد کو جوان رکھنے کے لیے

اگر آپ بھی تاعمر اپنی جلد کو جواب اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں ،جلد کے کینسر کی وجہ بننے والی سورج کی UVB شعاعیں جلد سے کولیجن ختم کرکے آپ کو عمر سے بڑا دکھانے کا باعث بنتی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ،جلد پر 90فیصد جھریاں پڑنے کی وجہ UVB شعاعیں ہی ہیں۔

سن اسکرین کے فوائد سے متعلق کیے گئے ایک اور بین الاقوامی مطالعاتی نتائج کے مطابق سن اسکرین کا باقاعدگی سے استعمال عمر بڑھنے کے عمل کو 24 فیصد کم ظاہر کرتا ہے۔

جلد کے سیاہ دھبے دور کرے

جو افراد سروج کی روشنی میں محنت کرتے ہیں ان کے لیے سن اسکرین بے حد ضروری ہے، کیونکہ دن بھر سورج کی سعاعیں جلد پر پڑنے سے سیاہ دھبے پڑسکتے ہیں۔

اس لیے سن اسکرین اب دھبوں سے بچانے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

لگانے کا طریقہ

مرد حضرات باہر جانے سے قبل جلد پر سن اسکرین ضرور لگائیں اور اس کے بعد کوئی بھی کریم لگاسکتے ہیں۔

جبکہ خواتین میک اپ کرنے سے قبل سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں، تاہم یہ میک کے بغیر بھی لگایا جاسکتا ہے، سن اسکرین استعمال کرنے سے قبل کوئی اچھا موئسچرائیزر استعمال کریں، میک اپ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں