گُوگل ڈُو او نے گروپ ویڈیو کال کا آغاز کردیا


انڈونیشیا: 

گوگل کی ویڈیو کالنگ ایپ ’ڈو او‘ نے بعض ممالک میں گروپ ویڈیو کال شروع کردی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گوگل کی ایپ ڈُو او Duo پر ویڈیو گروپ کال کی سہولت پیش کرے گی جس کا آغاز کئ ممالک میں ہوچکا ہے۔ اس سے قبل گوگل نے جنوری میں فیس ٹائم پر پیش آنے والے ٹیکنکل مسئلے کے تناظر میں اس کا اشارہ دیا تھا۔

گوگل ڈو او ایپ کے سربراہ جسٹن  یوبرٹی نے کہا تھا کہ ’ اب بھی گروپ ویڈیو کال کی اہمیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔‘ اس کے بعد تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کہ گوگل اسے ضرور پیش کرے گا اور اب یہ منظرِ عام پر آچکی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے انڈونیشیا میں پیش کیا گیا ہے۔

تاہم جسٹن یوبرٹی نے کہا کہ پہلے یہ منتخب ممالک میں ہی پیش کی جائے گی جن کے نام نہیں بتائے گئے تھے۔ انڈونیشیا کے صارفین نے کہا ہے کہ وہ گوگل ڈو او ایپ کی ویڈیو کال میں ایک وقت میں چار افراد سے بات کرسکتے ہیں۔ اس طرح گروپ کال کا وعدہ پورا ہوگیا ہے۔

گوگل نے مزید کہا ہے کہ جلد یہ سروس پوری دنیا میں بالکل مفت میں فراہم کی جائے گی


اپنا تبصرہ لکھیں