گوگل کے پکسل 6 سیریز کے فونز کی مزید تفصیلات لیک

گوگل کے پکسل 6 سیریز کے فونز کی مزید تفصیلات لیک


گوگل کے پکسل 6 سیریز کے فونز 19 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے۔

مگر اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایوان بلاس نے پکسل 6 اور پکسل 6 پرو کے ٹیزر پیج کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

انہوں نے یہ ٹیزر پیج کار فون ویئر ہاؤس پر دریافت کیا جس میں دونوں فونز کے سافٹ ویئر سمیت دیگر تفصیلات موجود تھیں۔

لیک کے مطابق گوگل کی جانب سے پکسل 6 سیریز کے فونز کو کم از کم 5 سال تک سیکیورٹٰ اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی جو کہ سام سنگ کی 4 سالہ اپ ڈیٹس سے زیادہ عرصہ ہے۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پکسل 6 سیریز کو 2026 تک اپ ٹو ڈیٹ تحفظ حاصل ہوگا۔

دیگر تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے میجک اریزر ایلیمینٹس فوٹو بمبرز، فیس ان بلر اور گروپ سیلفیز کے لیے الٹرا وائیڈ فرنٹ کیمرے اس سیریز کا حصہ بنائے جارہے ہیں۔

پکسل 6 میں بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرا اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہوگا۔

پکسل 6 پرو میں مین اور الٹرا وائیڈ کیمروں کے ساتھ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی دیا جائے گا۔

پراڈکٹ پیج سے یہ بھی اشارہ ملا کہ بیٹری لائف 24 گھنٹے کی ہوگی چاہے 5 جی نیٹ ورک پر ہی کیوں نہ اسے استعمال کیا جائے جبکہ 30 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ اور ریورس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔

پکسل 6 میں 6.4 انچ جبکہ پکسل 6 پرو میں 6.7 انچ کا ڈسپلے ہوگا اور دونوں میں گوریلا گلاس وکٹس کے ساتھ ساتھ ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس تحفظ موجود ہوگا۔

پکسل 6 پرو میں 120 ہرٹز جبکہ پکسل 6 میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اولین فونز بھی ہوں گے اور اس بار گوگل نے فیچرز کے لحاظ سے فونز کو فلیگ شپ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں