گوگل کروم کا لوگو 8 سال بعد تبدیل مگر کیا آپ فرق محسوس کرسکتے ہیں؟

گوگل کروم کا لوگو 8 سال بعد تبدیل مگر کیا آپ فرق محسوس کرسکتے ہیں؟


گوگل کروم کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے جو فی الحال براؤزر کے ڈویلپر ورژن کا حصہ بنا ہے اور بہت جلد یہ تمام ڈیوائسز پر نظر آئے گا۔

مگر کیا آپ نئے اور پرانے لوگو میں فرق تلاش کرسکتے ہیں؟

درحقیقت پہلی یا دوسری نظر میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ دونوں ہی لگ بھگ ایک جیسے ہیں۔

گوگل نے آخری بار 2014 میں گوگل کروم کے لوگو کو تبدیل کیا تھا اور اب 8 سال بعد ایسا کیا جارہا ہے جو بہت زیادہ مختلف نہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کروم کا لوگو بہت زیادہ جانا پہچانا ہے اور گوگل ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اسے مکمل بدل کر لوگوں کو پریشان کرنا نہیں چاہتا تھا۔

اسی وجہ سے نئے لوگو کو دیکھ کر چند افراد کو ہی حیرت ہوگی اور وہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ کچھ تو مختلف ہے۔

اس نئے آئیکون کو پہلے سے زیادہ زیادہ بنایا گیا ہے اور سائے کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ رنگ پہلے سے زیادہ شوخ ہیں۔

فوٹو بشکریہ Elvin Hu ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ Elvin Hu ٹوئٹر اکاؤنٹ

رنگوں کا تناسب بھی اب پہلے سے مختلف ہے، نیلے رنگ کی بال کو بڑا بنایا گیا ہے جبکہ رنگوں کی پوزیشن بھی اب پہلے سے کچھ مختلف ہے۔

مجموعی طور پر یہ ایسی تبدیلی ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں تمام پلیٹ فارمز کے لیے اس نئے لوگو کو متعارف کرایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں