گوگل کروم میں صارفین کا ایک بڑا مسئلہ حل ہونے کے قریب


انٹرنیٹ پر وی سرفننگ بہت عام ہے اور اکثر لوگ ایک وقت میں متعدد ویب سائٹس براؤزر پر اوپن کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں سٹم میموری پر بوجھ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

یہ مسئلہ ویب براؤزرز مزید طاقتور ہونے اور ویب سائٹس میں نت نئی تبدیلیوں کے نتیجے میں زیادہ بدتر ہوچکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے اپنے ایج براؤزر میں مئی 2020 میں ایسی ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا تھا جو ونڈوز سسٹم پر میموری یوز ایج کو 27 فیصد تک کم کرنے میں مدد دے گی اور اب یہ ٹیکنالوجی گوگل کروم میں بھی آرہی ہے۔

مائیکروسافٹ ایج میں میموری کو بہتر بنانے کی ٹیکنالوجی کو ونڈوز 10 کی مئی میں متعارف کرائے جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مائیکرو سافٹ ایج کی پراڈکٹ منیجر کم ڈینی نے گزشتہ اس بات کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ونڈوز 10 سسٹم کو میموری کے حوالے سے بہتر بنایا جارہا ہے۔

اب گوگل گروم پروگرام بروس ڈاؤسن نے نے بتایا ہے کہ ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے کروم براؤزر کو بھی اس ٹیکنالوجی کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کروم استعمال کرنے پر میموری یوزایج کم ہوگا، تاہم فی الحال کمپنی کی جانب سے کروم کے نئے ورژن کی تیاری میں درپیش ‘پراسرار’ مسائل پر توجہ دی جارہی ہے، جس کے بعد یہ ٹیکنالوجی صارفین کو دستیاب ہوسکے گی۔

ویب براؤزرز میں ایپس کے اضافے سے میموری یوزایج بھی بڑھ ررہا ہے اور آج ویب ایپس عموماً پری بلٹ فریم ورکس پر انحصار کرتی ہیں جو سافٹ وئیر کی تیاری کو تو آسان بناتی ہے مگر میموری کو بہت زیادہ کھینچتی ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے اب اپنے براؤزر کو اوپن سورس کرومیم سافٹ وئیر پر سوئچ کردیا ہے، جس کے بعد کروم اور ایج لگ بھگ ایک جیسے ہوگئے ہیں۔

ابھی کرومیم پر مبنی ایج صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا مگر بہت جلد یہ سب کو دستیاب ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے کرومیم میں متعدد نئی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں اور اب تک 3 ہزار کرومیم کوڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل نے بھی تسلیم کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ نے کرومیم کے یوزر انٹرفیس فیچرز جیے بٹنز اور سلائیڈرز کو بہتر کیا ہے اور گرڈ لے آؤٹ ٹیکنالوجی کو مکمل طو رپر بدلا ہے، جس سے ویب ڈویلپرز کو مدد ملے گی جن کی ویب سائٹس براؤزرز پر کچھ مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔

مگر دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کی بھی کوشش کررہی ہیں۔

گوگل کی جانب سے ایج صارفین کے سامنے ایسے اشتہارات پیش کیے جارہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ وہ کروم پر سوئچ کرجائیں جبکہ مائیکرو سافٹ آؤٹ لک صارفین کو کروم سے ایج پر منتقل ہونے کا کہہ رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں