گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کے درمیان سات سالہ اختلافات ختم

گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کے درمیان سات سالہ اختلافات ختم


بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کے درمیان اختلافات سے ہر کوئی آگاہ ہے۔ 

گزشتہ سات برسوں سے دونوں ماموں بھانجے اکثر و بیشتر ایک دوسرے کے خلاف بیانات شیئر کرتے رہے ہیں، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ خاندان کے اندر کچھ بہتری آئی ہے اور بلآخر یہ لڑائی اب ختم ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں کرشنا ابھیشک نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں وہ ایک سیٹ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم اس ویڈیو پر ہر ایک کی توجہ اس کیپشن پر مبذول ہوئی جو کرشنا نے اپنے ماما گووندا کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا۔

انکا کہنا تھا کہ رقص کرنا ان کا بچپن سے ہمیشہ شوق رہا ہے جب وہ اپنے ماما کے ساتھ فلموں کے سیٹ پر جانے کے لیے سفر کرتے اور انہیں ڈانس کرتے دیکھتے اور یہ انہیں بھی اچھا لگتا تھا۔

انہوں نے اس موقع پر ایک سرخ رنگ کے ہارٹ (دل) ایموجی بھی شیئر کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں