لاہور: گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے دعویٰ میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لیں۔
صنم ماروی لاہور کی فیملی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے خلع کے دعویٰ میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔
گلوکارہ نے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کررہی تھی۔
صنم ماروی نے شوہر پر کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب بیوی کماتی ہے تو شوہر اور اس کی فیملی اس پر انحصار کرتے ہیں، جس سے گھر خراب ہوتے ہیں، ان کے لیے شوہرکا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے۔
انہوں نے عدالت میں بتایا کہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگرکچھ عرصے بعدہی شوہر کا رویہ بدل گیا تھا۔
عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کا بیان ریکارڈ کر کے اُن کے شوہرحامد علی کا جواب آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صنم ماروی نے شوہر سے علیحدگی کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔