گولڈن گلوب ایوارڈز فلم ‘1917’ اور ’جوکر‘ کے نام


’آسکر‘ کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے ’گولڈن گلوب‘ کی 77 ویں سالانہ ایوارڈ تقریب میں حیران کن طور پر ویب اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلیکس‘ کی فلموں کے بجائے دوسری فلمیں بڑے ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی دسمبر 2019 میں سامنے آنے والی نامزدگیوں میں ’نیٹ فلیکس‘ کی فلموں اور ڈراموں نے سب سے زیادہ یعنی 34 نامزدگیاں حاصل کی تھیں تاہم نیٹ فلیکس کی فلمیں بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیٹ فلیکس‘گولڈن گلوب ایوارڈز کی 34 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب

77 ویں گولڈن گلوب کی تقریب میں مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے اور ’بہترین فلم’ کا ایوارڈ جنگ عظیم اول پر بنی فلم ’1917‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جب کہ ’بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ تھرلر کرائم فلم ’جوکر‘ کے اداکار جیکوئن فیونکس لے اڑے۔

ایوارڈ تقریب میں متعدد معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے پی
ایوارڈ تقریب میں متعدد معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی—فوٹو: اے پی

گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں ’بہترین فلم، بہترین اداکار اور بہترین ڈائریکٹر کے علاوہ بیسٹ ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ ٹیلی وژن سیریز میوزک یا کامیڈی، بیسٹ مووی اینڈ لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز، بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر (ہر طرح کی فلم یا ڈراما)، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس (ہر طرح کی فلم یا ڈراما)، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ اوریجنل اسکور، بیسٹ اوریجل سانگ، بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر فلم اور بیسٹ فورین لینگویج فلم‘ کی کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

بیسٹ ڈراما فلم

1917

بیسٹ میوزک یا کامیڈی فلم

ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

بیسٹ ڈائریکٹر

سام مینڈس – 1917

سام مینڈس بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: این بی سی
سام مینڈس بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: این بی سی

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس

رینی زیلویگر – جڈی

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیلویگر لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیلویگر لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر

جیکوئن فیونکس – جوکر

جوکر بھی شاندار اداکاری کی بدولت ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ٹوئٹر
جوکر بھی شاندار اداکاری کی بدولت ایوارڈ لے اڑے—فوٹو: ٹوئٹر

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر میوزک یا کامیڈی

توران اگرٹن – راکیٹ مین

توران اگرٹن بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئے—فوٹو: ٹوئٹر
توران اگرٹن بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئے—فوٹو: ٹوئٹر

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس میوزک یا کامیڈی

آکافینا – دی فیئر ویل

آکا فینا بھی ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر
آکا فینا بھی ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر

براڈ پٹ – ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ

براڈ پٹ کو بہترین معان اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر
براڈ پٹ کو بہترین معان اداکار کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: ٹوئٹر

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس

لارا ڈیرن – میریج اسٹوری

لارا ڈیرن بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر
لارا ڈیرن بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں—فوٹو: ٹوئٹر

اپنا تبصرہ لکھیں