گولان حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان حکام سے رابطے میں ہیں، وائٹ ہاؤس

گولان حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان حکام سے رابطے میں ہیں، وائٹ ہاؤس


وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گولان پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان حکام سے رابطے میں ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ گولان میں دروز دیہات پر حملہ حزب اللّٰہ نے کیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اسرائیل لبنان سرحدی حملے رکوانے کےلیے سفارتی حل پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ گولان پر راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں