اسلام آباد:
سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے گوادر سے کوئٹہ، خضدار تک ریلوے ٹریک بچھانے کی سفارش کر دی۔
آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین نے پوچھا موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کمی کی کیا وجوہات ہیں؟ جس پر این ایچ اے حکام نے بتایابھاری ٹریفک میں کمی سے دو فیصد کمی ہوئی۔
عثمان کاکڑ نے کہا سی پیک پر مسلم لیگ ن نے غلط بیانی سے کام لیا، انصاف کا نام لینے والی جماعت بھی غلط بیانی کررہی ہے، گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ وہاں سی پیک کا کوئی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیاگیا۔ کہدہ بابر نے کہا جو بھی قرضے لئے گئے وہ پنجاب میں خرچ کئے گئے،ہم چاہتے ہیں گوادر پورٹ بنے اور ملک کا فائدہ ہو۔
عثمان کاکڑ نے ریلوے لائن گوادر سے خضدار تک شروع کرنے کی سفارش کی تووزارت ریلوے حکام نے بتایافنڈز نہیں ہیں، ایم ایل ون شروع ہوگا تو کام شروع کیا جائے گا۔ کہدہ بابر نے کہا ایم ایل ون گوادر سے شروع کی جائے، کراچی سے شروع کرنا غلط ہے،8 کلومیٹر ٹریک کی زمین پر قبضہ ہوگیا۔حکام نے جواب دیاقبضہ نہیں ہوا۔