گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر بندرگاہ سے افغانستان روانہ کر دی گئی ہے۔
پورٹ حکام کے مطابق بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔