گلوکار عالمگیر نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی


پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے اپنی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

گلوکار کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اب عالمگیر نے خود بیان جاری کر کے ان سب افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

عالمگیر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے ان خبروں کی جی سے بے شمار فون کالز موصول ہو رہی ہیں، ان خبروں پر یقین مت کیجیے’۔

گلوکار نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور کراچی میں رہ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ عالمگیر سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ عالمگیر سے کال پر بات کر رہی تھیں۔

اداکارہ کو ویڈیو میں عالمگیر سے کال پر بات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کرتے دیکھا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں