پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اب بعد اب گلوکار عاصم اظہر پر بھی کنسرٹ کے دوران مداح نے جوتا اچھال دیا۔
معروف گلوکار عاصم اظہر کو کم عمر میں خوب شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک ٹور کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ جوتا پھینکنے کا ناخوشگوار واقع پیش آیا مگر خوش قسمتی سے وہ انہیں نہیں لگا۔
سوشل میڈیا پر مداح کی جانب سے گلوکار کی کنسرٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں عاصم اظہر اسٹیج پر پرفارم کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اچانک مداحوں کی طرف سے ان پر جوتا اچھالا جاتا ہے۔
عاصم اظہر پر اچھالا گیا جوتا خوش قسمتی سے انہیں نہیں لگا لیکن اس نا خوشگوار واقعے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے مداح برس پڑے اور اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کو پاکستان کے جسٹن بیبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک کوک اسٹوڈیو کا ’تیرا وہ پیار ‘ گانا ہے جسے یو ٹیوب پر 13کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔