گلوکار ساحر علی بگا کا ’’ڈھولا‘‘ سب پر بازی لے گیا


لاہور:  گلوکار ساحر علی بگا کے گانے ’’ڈھولا‘‘ کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ، جس کے بعد انھوں نے اپنی کامیابی پاکستان کے نام کر دی۔

گلوکار ساحر علی بگا کا گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گایا گیت ’’ڈھولا‘‘ نے کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ سارے گائے گانوں کے مقابلے میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ساحر علی بگا نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے نام کیا ہے۔ساحر علی بگا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ پاکستان پر قربان ہے، پاکستان کی وجہ سے ہی آج یہ عزت اور شان وشوکت ہے ۔خدا پاک نے مجھ ناچیز پر اپنا کرم کیا ہے جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ’’ڈھولا‘‘ کی کامیابی کو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں