ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ)
پاکستان کے معروف
گلوکار رحیم شاہ جنہوں نے پشتو دھنوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائیندگی کی نے ڈیلس میں منعقدہ اپنے کنسرٹ کے دوران ایک بڑا انکشاف کیا کہ انکو پاکستان کا اعلی ایوارڈ صرف اس بنیاد پر نہیں دیا گیا کہ انکا ڈومیسائل کراچی کا تھا انہوں نے بتایا کہ اسوقت کے ایک اعلی عہدیدار جنکااب انتقال ہوچکا ہے تاہم انہوں نے انکا نام بتانے سے گریز کیا مگر بتایا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپکا ڈومیسائل کے پی کی ( خیبر پختونخا ) کا ہوتا تو ہم اس ایوارڈ کی لسٹ میں آپکا نام بھی شامل کرسکتے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اپنے ایک میوزیشن کی گواہی بھی پیشں کی اور کہا کہ یہ اس بات کے گواہ ہیں اور انکو ابھی پرائیڈ آف پرفارمینس ایوارڈ ملنے والا ہے جسکے بارے میں انکو بتادیا گیا ہے ، گلوکار رحیم شاہ نے جوکہ ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں اور وہ امریکہ کئی ریاستوں میں اپنے کنسرٹ پرفارم کرنے کرنے والے ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ باوجود اس زیادتی کے پاکستان سے مایوس نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا ٹرینڈ ہے اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے کئی ملی نغمہ بھی پیش کیئے تاہم اس بات پر پاکستانی شائقین حیران اور پریشان دکھائی دیئے کہ وہاں موجود انڈین خاتون کے ساتھ نہ صرف انہوں نے ڈانس کیا اور انکو جانو جانو کہہ کر بھی مخاطب کیا اور انکے ساتھ اپنے گانے کے دوران وہ ان سے مسلسل فلرٹ بھی کرتے رہے اور اپنے گانے چھوڑ کر وہ انڈین گانے گانے لگے جسپر ہال میں موجود افرد اپنے دانتوں میں انگلیاں ڈال کر صرف ہنستے ہوئے دکھائی دئیے۔ کنسرٹ میں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ گلوکار رحیم شاہ نے انکو سخت مایوس کیا اور انکے کنسرٹ کا ٹکٹ لینے والے متعدد افراد انکے آدھے شو میں انکی مایوس کن پرفارمنیس سے مایوس ہوکر وقت سے پہلے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ مقامی پرموٹروں کا کہنا تھا کہ انکی طبعیت ناساز تھی اور وہ اسہی وجہہ سے بھرپور طریقہ پرفارمینس نہیں دے سکے، مگر آنے والے شائیقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے انکے اس شو کے ٹکٹ خرید کیئے تھے مگر ایسا لگ رہا تھا کہ رحیم شاہ اسٹیج پر گلوکار سے زیادہ ایک پرانی بیوی کے روپ میں نمودار ہوئے ہیں کہ وہ گانا کم سنا رہے تھے مگر باتیں بہت زیادہ کررہے تھے، آنے والے شائیقین کا کہنا تھا کہ وہ انکے اس کنسرٹ سے مایوس ہوئے ہیں انہوں نے ماں کا گیت جو انکی گائیکی کی اصل پہچان ہے وہ بھی نہیں سنایا۔ اور انکا یہ کنسرٹ انکی گائیکی سے زیادہ انکی چرب زبانی اور باتوں پر منحصر تھا جسپروہاں آنے والے شائیقین کو اس سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔