گلوکار بال کیوں نہیں کٹواتے؟ احمد جہانزیب نے دلچسپ وجہ بتادی

گلوکار بال کیوں نہیں کٹواتے؟ احمد جہانزیب نے دلچسپ وجہ بتادی


پاکستانی معروف گلوکار احمد جہانزیب نے متعدد گلوکاروں کے لمبے بال رکھنے اور بال چھوٹے نہ کروانے کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

احمد جہانزیب نے گشتہ شب جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی اور آڈئینس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

گلوکار کا بتانا تھا کہ میں بچپن میں بہت بگڑا ہوا بچہ تھا، والدین نے پیار محبت بھی بہت دی اور والد کی آج تک مار بھی یاد ہے۔

گلوکار نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے 8 سال کی عمر میں پہلی البم ریلیز کر دی تھی، اس کامیابی پر میرے والد کا بہت بڑا ہاتھ تھا، والدہ لڑتی تھیں کہ میرے بیٹے کو کیا گلوکار بنا رہے ہو مگر والد کو شوق تھا اور انہوں نے اپنا شوق پورا کیا۔

شو میں شریک گلوکار احمد جہانزیب کی ایک مداح نے گلوکاروں کا اپنے بال نہ کٹوانے سے متعلق سوال پوچھ ڈالا۔

اس کے جواب میں احمد جہانزیب کا کہنا تھا کہ گلوکاروں کو سر اور بال ہلا کر گانے میں مزہ آتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ گلوکار بال نہیں کٹواتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بال کٹوا کر بھی دیکھے ہیں، بال کٹوانے سے آپ کے مداح آپ کو پہچان نہیں پاتے اور پاس سے گزر جاتے ہیں، مداحوں کو عادت ہو گئی ہے لمبے بالوں میں دیکھنے کی اسی وجہ سے اب وہ اپنے بال نہیں کٹواتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں