گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی کے شوہر کون ہیں؟

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی کے شوہر کون ہیں؟


پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے  امریکا میں مقیم ایس اُپل نامی ایک بزنس مین سے شادی کی ہے۔

کومل رضوی کے شوہر ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل کا شمار مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں ہوتا ہے۔

کومل رضوی اپنی شادی کی تقریب میں والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی ہیں۔

گلوکارہ نے یہ ثابت کردیاکہ اگر جذبہ ناقابل تسخیر ہو تو کسی بھی خواب کو حقیقت بنانے سے نہیں روکا جا سکتا وہ تمام خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔

کومل رضوی جن کے پاس آج ایک محبت کرنے والا خاندان، شریکِ حیات، ایک کامیاب کیریئر، اچھی صحت اور اعلی معیارِ زندگی موجود ہے وہ یہ کہہ سکتی ہیں کہ قدرت کی جانب سے انہیں بہترین نعمتوں سے نوازا گیا ہے۔

گلوکارہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد ان کے اصولوں پر قائم رہنے اور ان کے صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط سمجھنے کے عزم کو برقرار رکھنے کی عکاسی کرتا ہے۔

اُنہوں نے بے پناہ شہرت اور کامیابی کے باوجود اپنی زندگی میں اس اہم موقع کو صرف اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا، خوشی کے لمحات اور رشتوں کو ترجیح دینے کا ان کا یہ فیصلہ ان کی اعلیٰ اقدار کا ثبوت ہے۔

کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک اسٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے شمار‘ کامیاب‘ لائیو پرفارمنسز کے ذریعے اسٹیج پر راج کرنے کا ہنر جانتی ہیں ۔

انہوں نے اپنی زندگی میں تمام مشکالات کا ڈٹ کر اور صبر کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے منوایا صرف خوبصورت آواز ہی ان کا اثاثہ اور واحد طاقت نہیں ہے بلکہ وہ ایک بہترین اداکارہ اورٹیلی ویژن کی میزبان بھی ہیں۔

اُنہوں نے ماضی قریب میں ایک انتہائی کامیاب اسکن کیئر پروڈکٹ  لائن ’ٹرولی کومل‘ بھی لانچ کی ہے۔

اس کے علاوہ، وہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں ، دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور ان مقاصد کے لیے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو اسٹار کومل نے زندگی کے اس نئے موڑ پر پہنچنے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہوئے کہا ’اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے جو بھی مواقع دیے، میں ان کے لیے شکرگزار ہوں، جس کی وجہ سے میں موسیقی سے لے کر کاروباری منصوبوں اپنے تمام خوابوں کی تکمیل میں ثابت قدم اور کامیاب رہی ۔ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اپنی زندگی کی نئی شروعات ایک اچھے ہمسفر کے ساتھ کرنے جارہی ہوں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں