گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین، سالا ہی قاتل نکلا


لاہور: گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کا سالا ہی اس کا قاتل نکلا جسے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مقتول عبدالوحید کا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا اس کے برادر نسبتی دین عباس کو رنج تھا، دین عبا س نے کچھ روزقبل اپنے دوست ارسلان رضا سے مل کر عبدالوحید کو قتل کردیا اور دونوں روپوش ہو گئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں