گزشتہ برس کی ٹرولنگ کے بعد شلپا شیٹی اس بار فوٹوگرافروں سے محتاط

گزشتہ برس کی ٹرولنگ کے بعد شلپا شیٹی اس بار فوٹوگرافروں سے محتاط


بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی بھارتی جھنڈا (ترنگا) لہرانے پر گزشتہ برس کی ٹرولنگ کے بعد اس بار فوٹوگرافروں سے محتاط ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اگست کے دن شلپا شیٹی نے گھر پر ترنگا لہرایا اور ساتھ ہی فوٹوگرافروں کو خبردار کیا کہ وہ احتیاط سے تقریب کو شوٹ کریں۔

اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں اداکارہ کو اپنے گھر پر ترنگا لہراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر گزشتہ برس کی ٹرولنگ کے باعث شلپا شیٹی فوٹوگرافروں سے ناراض ہوگئیں اور سرزنش کی اور کہا کہ مزاق مت کریں اور ویڈیو کو غلط طریقے سے شوٹ نہ کریں۔

تقریب سے قبل شلپا شیٹی اپنی بہن شمیتا شیٹی کے ساتھ انتظار کررہی تھیں کہ انہوں نے ایک فوٹوگرافر کو ویڈیو بناتے دیکھا، وہ اس کے قریب پہنچیں اور اُسے ٹھیک سے شوٹ کرنے کا کہا۔

اداکارہ نے پرائیویسی کی درخواست کی اور کہا کہ پلیز بھائی، اس معاملے میں مزاق مت کریں، اسے صحیح سے دکھائیے، جس پر فوٹوگرافر نے اُن سے کہا بہت شکریہ میڈم۔

گزشتہ برس اسی دن شلپا شیٹی نے ترنگا جوتے پہن کر لہرایا تھا، جس پر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے ناقدین کو سوشل میڈیا پر جواب دیا تھا۔

شلپا شیٹی نے فلم نگری میں بازی گر سے ڈیبیو کیا تھا اور اُن کی 2023ء میں سکھی نامی آخری فلم ریلیز ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں