گدو پاور کی نجکاری و مختلف اداروں کے شیئرز فروخت کرنے کی منظوری


 اسلام آباد: 

کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) نے او جی ڈی سی ایل میں 7 فیصد، پی پی ایل میں 10 فیصد اور پاکستان ری انشورنس کمپنی میں 20 فیصد تک حکومتی شیرز فروخت کرنے سمیت گدو پاور کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں  سی سی او پی نے گدو پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ او جی ڈی سی ایل کے شیئرز پبلک آفرنگ کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی پبلک آفرنگ کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا پراسیس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سی سی او پی نے پی پی ایل کے 10 فیصد شیئرز بھی عوامی پیشکش کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سی سی او پی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی۔

دریں اثںا سی سی او پی نے پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے 20 فیصد تک حکومتی حصص کی فروخت کی بھی منظوری دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں