کے ڈی اے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی


 کراچی: 

ادارہ تر قیا ت کراچی بد تر ین ما لی بحران کا شکار ہوگیا جب کہ گزشتہ 3 ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادا ئیگی نہ ہوسکی۔ادارہ ترقیات کا مرکزی دفتر سوک سینٹر میں تھرڈ فلور اس وقت عوام اور ملا زمین کی تو جہ مر کز بنا ہوا ہے محکمہ لینڈ میں سیکڑوں افراد اراضی کے معاملا ت کیلیے سوک سینٹر کے تیسری منزل پر آتے ہیں جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ تیسری منزل کی تزئین وآرائش کی جا رہی ہے۔

فرش پر فلورنگ، دیواروں پر رنگ ورغن، دروازوں پر اعلیٰ معیار کی مینا کاری کی جا رہی ہے لیکن سب سے حیران کن امر یہ ہے کہ ادارہ ترقیات کر اچی (کے ڈی اے ) اس وقت بد تر ین مالی بحران کا شکار ہے جہاں ایک گر یڈ سے 15 گر یڈ کے ملا زمین کی تنخوا ہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی جس پر عدالت عالیہ نے احکام دیے تھے کہ جب تک چھوٹے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ ہو 17 گریڈ سے اوپر گریڈ کے افسران کی بھی تنخواہیں روک دی جائیں جس سے تمام ہی ملازمین کی تنخواہیں مالی بحران کی وجہ سے روکی ہوئی ہے لیکن تیسری منزل پر بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کس کے حکم سے ہو رہی ہے اس پر کتنے اخراجات آئے اور وہ اخرجات کون ادا کر رہا ہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔

محکمہ لینڈ جس میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کی اطلاعات ہیں، تحقیقاتی ادارے بھی تفتیش کررہے ہیں ،تز ئین وآرائش کے نام پر سوک سینٹر تیسری منزل پر عوام کے داخلے پابندی عائد کر دی گئی لیکن ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایجنٹ اور میبنہ کرپٹ افسران کی آمدورفت بد ستور جاری ہے، تیسری منزل پر چند سادہ لبا س افراد کھڑے کر دیے گئے جو پر یشان عوام کے ساتھ بد تمیزی کر تے ہیں اور محکمہ لینڈ کے دفتر جا نے نہیں دے ر ہے ہیں،ذرا ئع کا کہنا ہے یہ محکمہ لینڈ کے ایک افسر کے پر ائیوٹ لوگ ہیں جنھوں نے پو رے فلور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ذرا ئع کاکہنا ہے کہ تھرڈ فلور کو پہلے مرحلے میں دونوں داخلی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کیے گئے، سوک سینٹرمیں دو لفٹیں ہیں، ایک عوام کے لیے اور دوسری آفیسرز کے لیے ہے ،دونوں لفٹس تھرڈ فلو ر پر نہیں روکتی ہیں صرف ایک راستہ اینکسی بلڈنگ سے تھرڈ فلور پر آتا ہے جہا ں چند غنڈہ عنا صر مو جو د ہو تے ہیں جو دا خل نہیں ہو نے دیتے ہیں ،تیسری منزل پر لوگ مجبو ر ہو کر سیڑھیوں کے ذریعے جا تے ہیں، بزرگ شہر یوں کے لیے انتہا ئی مشکل اور تکلیف دہ مر حلہ ہو تا ہے ، وہ سہار لے کر تیسری منزل پر جا تے ہیں اور اس بھی تکلیف دہ مر حلہ جب ہو تا ہے جب ان کو اندر جا نے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ذرا ئع کا کہنا ہے ایک مذمو م منصوبہ بند ی کے تحت کے ڈی اے لینڈ کو یر غما ل بنا لیا گیا ہے جہاں لینڈ ما فیا کے عنا صر کھلے عام گھومتے ہو ئے نظر آ تے جبکہ پریشان حال عوام کے داخلے پر پابند ی عائد کی ہو ئی ہے، سوک سینٹرک کا تھرڈ فلو عوام کے لیے نو گو ایر یا بنادیا گیا ہے،تھرڈفلور تزئین و آرائش بھی لینڈ ما فیا کے زریعے کر ائی جا رہی ہے۔

ڈی جی کے ڈی اے ناصر سومرو سے را بط کیا تو انھو ں نے حسب روایت بات کرنے سے انکار کیا فو ن ریسیو نہیں کیا جبکہ کے ڈی اے میں ملا زمین کے ساتھ پینشنز کی ادائیگی بھی تا خیر کا شکار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں