کے پی سی صدر کا انتخاب برابر، دیگر نشستوں پر ڈیموکریٹس کی کامیابی


کراچی پریس کلب (کے پی سی) کے انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار امتیاز خان فاران اور یونائیٹڈ پینل کے احمد خان ملک کے درمیان مقابلہ برابر ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے پی سی انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے دونوں رہنماؤں کو 579، 579 ووٹس ملے جس کی وجہ سے انتخابی کمیٹی کو نتائج 6 جنوری تک روکنے پڑ گئے۔

انتخابی کمیٹی نے 3 مرتبہ ووٹوں کی گنتی کے بعد دونوں پینلز سے معاملے پر 6 جنوری تک باہمی مشاورت سے فیصلہ کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں: کراچی پریس کلب اب خطرے سے باہر ہے!

کمیٹی کے مطابق اگر دونوں جانب سے کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا تو اس عہدے کے لیے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

کے پی سی کے دیگر تمام عہدوں پر ڈیموکریٹس کے امیدواروں کو کامیابی ملی۔

ڈیموکریٹس کے ارمان صابر سیکریٹری، سعید سربازی نائب صدر، راجہ کامران خزانچی اور محمد ثاقب (صغیر) جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پریس کلب: سادہ لباس مسلح اہلکاروں کی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش

اسی طرح گورننگ باڈی میں عبد الجبار ناصر، عبدالوحید راجپر، زین علی، عتیق الرحمٰن، بینا قیوم، محمد لیاقت علی (مغل) اور سعید احمد (لاشاری) منتخب ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں