کے پی حکومت 2 ارب43 کروڑ کی نادہندہ ہے، وزارت پانی و بجلی


پشاور: 

وزارت پانی وبجلی کی جانب سے مرکزاورصوبائی حکومتوں کے ذمے 194 ارب کے بقایاجات میں خیبر پختونخواحکومت کوبھی2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا جس پرخیبرپختونخوا حکومت نے معاملہ مرکز کے ساتھ اٹھا دیا اور فوری طورپرمرکز کے توسط سے وزارت پانی وبجلی سے 58ارب کے بقایاجات مانگنے کے علاوہ بجلی منافع کے سالانہ تعین کے لیے اے جی این قاضی فارمولے پرعمل درآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مرکزاورصوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کی194ارب روپے کی نادہندہ ہیں جن میں خیبرپختونخوا حکومت کو 2.43 ارب روپے کانادہندہ ظاہر کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں جب خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا کے ساتھ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہیں وزارت پانی وبجلی ہماری نادہندہ ہے جس نے صرف جاری مالی سال کے دوران کے پی حکومت کو58.3 ارب روپے اداکرنے ہیں جن میں21.5 ارب روپے صوبہ میں پیداہونیوالی بجلی، سالانہ منافع جبکہ36.8 ارب روپے بقایاجات کی مد میں اداکرنے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں