کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کیلیے شنگھائی پاؤر کی ایک بار پھردرخواست


 کراچی: 

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کےحصص کی خریداری کے لیے ایک بارپھر دراخوست داخل کروادی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے مشیر عارف حبیب گروپ نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصدحصص کی خریداری کی پیشکش کی ہے۔ ان کی جانب سے ایس ای سی پی، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص بشمول انتظامی حقوق کے خریداری کی خواہاں ہے اور شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678حصص کی خریداری کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے حصص کی خریداری کے لیے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے یہ  پیشکش چھٹی بار کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں