کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کمی کی تردید کردی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی، سپلائی 50 ملین مکعب فٹ بڑھا کر 240 ملین مکعب فٹ دی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کم ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کو زیادہ گیس سپلائی کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ کے الیکٹرک گیس کی کمی اور بجلی کی چوری کا بہانہ بناکر شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کررہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کے نام پر بجلی کی فراہمی معطل کی جارہی ہے، شدید گرمی میں بجلی کے بحران سے کراچی میں پانی کا بحران بھی جنم لے رہا ہے۔