کے الیکٹرک کو بھی این ڈی ایم اے کے حوالے کر دینا چاہیے، مرتضیٰ وہاب


az

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ گورنر راج کی باتیں اور خواہشات پہلے بھی کی گئیں، وفاق تنقید تو کرتا ہے لیکن کراچی کے مسائل حل نہیں کرتا۔ 

کراچی کی بحریہ یونیورسٹی میں بزنس اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں، ہر ادرے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت پر پہلی بار تنقید نہیں کر رہی، یہ بات کرنے کی سیاسی جماعت ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم) سے کے حوالے کر دینا چاہیے، ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے، عدلیہ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، عدلیہ کی عزت اور احترام ہے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستا انصاف ملے۔


اپنا تبصرہ لکھیں