امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کے ساتھ ہی اپنے حاملہ ہونے کا بھی اعلان کردیا۔
گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ‘نیور وارن وائٹ’ کی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ اپنے بے بی بمپ (baby bump) کے ساتھ نظر آئیں۔
چار منٹ دورانیے کی اس ویڈیو کے آخر میں گلوکارہ نے حاملہ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
You are cordially invited to the premiere of #NeverWornWhite
Join me on the @YouTube watch page tonight at 8:30pm PT and chat with me (promise not a bot!
) before the video premieres at 9pm PT!
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کو شیئر کرنے کے بعد گلوکارہ نے لکھا کہ ‘شکر ہے مجھے مزید اسے چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی یا اس کی وجہ سے کوئی بڑا پرس ساتھ لے کر نہیں چلنا پڑے گا’۔
omg so glad I don’t have to suck it in anymore
or carry around a big purse lol
جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ خبر شیئر کرنے سے قبل میں بہت نروس تھی، لیکن مجھے اتنا سپورٹ اور پیار زندگی میں کبھی نہیں ملا جتنا اس کے بعد ملا’۔
love u guys so much. was a bit nervous about sharing something so personal like the song n the bump n I hv never gotten this much love n support, it’s overwhelmingly lovely. thank u
#NeverWornWhite #babycat
خیال رہے کہ کیٹی پیری نے تاحال اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم کے ساتھ شادی نہیں کی البتہ خیال کیا جارہا ہے کہ ان دونوں کی جلد شادی ہوجائے گی۔
کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
اورلینڈو بلوم نے 2019 میں کیٹی پیری کے ساتھ منگنی کی تھی جبکہ خبریں ہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
اورلانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔
اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوئی۔
اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ ‘میں چاہتی تھی مداحوں کو سب کچھ بتاؤں لیکن ایک ایسے انداز سے بتاؤں جو بہتر ہو، میں موسیقی کی زبان سے ہی مداحوں کے ساتھ بات کرتی ہوں اور یہ خبر بتانے کے لیے بھی اس کا ہی انتخاب کیا’۔