میلبورن:
کیوی شائقین آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کا ان کے ملک میں بیٹھ کر مذاق اڑاتے رہے۔
بال ٹیمپرنگ میں ایک برس کی سزا بھگتنے والے اسمتھ کی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بیٹنگ کے دوران ایک کیوی شائق نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’ میں جانتا ہوں آپ گذشتہ موسم گرما میں کیا کرتے رہے ہیں‘۔
ایک اور شائق کے پلے کارڈ پر اسمتھ کی وہ مشہور تصویر لگی تھی جس میں وہ رو رہے تھے۔