سوشل میڈیا کا معروف نام، بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول کی پرانی خواہش پوری ہو گئی۔
کین ڈول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا ہے۔
کین ڈول کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار کسوہ (خانہ کعبہ کا غلاف) سے ایک دھاگا لینے کی خواہش کی تھی اور اللّٰہ نے اُنہیں مبارک کسوہ کا پورا ٹکڑا عطا کیا ہے۔
ویڈیو میں کین ڈول کو جذباتی ہوتے ہوئے کسوہ کو چومتے ہوئے اور اپنی قسمت پر رشک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ کین ڈول نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔