کین ولیمسن زخمی ہونے پر آئی پی ایل سے باہر، نیوزی لینڈ پریشان

کین ولیمسن زخمی ہونے پر آئی پی ایل سے باہر، نیوزی لینڈ پریشان


ممبئی: افتتاحی میچ میں زخمی ہونے والے کین ولیمسن مکمل آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، ان کی انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔

چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ولیمسن نے اسکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی، اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ سے قبل سینئر کرکٹر کی اس تکلیف نے کیوی کپتان گیری اسٹیڈ کو بھی پریشان کردیا،انھوں نے کہا کہ ہمیں کین ولیمسن کی رپورٹ کا انتظار ہے، ابھی ورلڈ کپ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جب کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں