کینیڈین ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ ویمن کی جاسوسی کرنا مہنگا پڑگیا

کینیڈین ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ ویمن کی جاسوسی کرنا مہنگا پڑگیا


کینیڈا کی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جاسوسی کرنا مہنگا پڑگیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پیرس اولمپکس میں کینیڈین ویمن ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دو اسسٹنٹ کوچز پر ایک سال کی پابندی بھی لگادی گئی۔

ہیڈ کوچ بریو بریسٹمن، اسسٹنٹ کوچز جیسمن مینڈر اور جوزف لمباردی پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کینیڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر دو لاکھ سوئس فرینک جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کینیڈین ٹیم پیرس اولمپکس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی تیاریاں دیکھنے کےلیے ڈرون استعمال کرتے پکڑی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں