کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی

کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی


کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم کے گھر کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر ڈریک کے نام سے بھی مشہور ہیں، فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ٹورنٹو میں ان کے گھر کے باہر پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈ کینیڈین ریپر کے گھر پر ملازم ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈریک گھر پر موجود تھے یا نہیں تاہم پولیس ان کی ٹیم سے رابطے میں ہے جو تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک سے زیادہ ملزمان ملوث ہیں جو کہ گاڑی میں فرار ہوئے، تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی جائے گی، فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم 5 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں