کینیڈین ریستورانوں میں حلال مینو کا رجحان بڑھنے لگا

کینیڈین ریستورانوں میں حلال مینو کا رجحان بڑھنے لگا


کینیڈین ریستورانوں میں حلال مینو کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، کاروباری افراد مسلم گاہگوں کے اطمینان کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ کو بھی کھونا نہیں چاہتے۔

ایک ریسرچ اسٹڈی کے مطابق عالمی سطح پر حلال فوڈ کی مانگ میں 20 فی صد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

فرائیڈ چکن کی ایک مشہور برانڈ نے حال ہی میں کینیڈا کے سب سے بڑے صوبہ اونٹاریو میں حلال مینو متعارف کروایا ہے۔

ایک بڑے پیزا اسٹورز میں حلال چکن کا آپشن دیا جا رہا ہے جبکہ فرائیڈ چکن کا ایک امریکی برانڈ کینیڈا میں مکمل طور پر حلال کے نام سے چل رہا ہے۔

کینیڈا میں مسلم آبادی میں اضافے سے حلال ریستوران کا کاروبار بھی بڑھ رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں