کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرے اورنعرے بازی

کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرے اورنعرے بازی


ٹورنٹو: 

مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا اورشدید نعرے بازی بھی کی۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم کی بازگشت جنوبی ایشیا سے نکل کرایک بارپھرمغرب تک پہنچ گئی۔ کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا، پلے کارڈزپرکشمیریوں کوآزادی دینے اورمودی مخالف نعروں سمیت ”نوسی اے بی- این آرسی“ اور”نوفاشزم “ کے نعرے درج تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں