کینیا میں مظاہرین صدر ولیم روٹو کے استعفیٰ کا مطالبہ لے کر دوبارہ سڑکوں پر آگئے۔
دارالحکومت نیروبی میں مظاہرین نے صدر روٹو کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے صدر ولیم روٹو سمیت نو تشکیل شدہ حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
کینیا میں مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف جون میں مظاہرے شروع ہوئے تھے جس میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔