کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کی کامیاب سرجری


کینسر میں مبتلا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل کی کامیاب سرجری کی گئی۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور اب وہ زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی پہلی اسٹیج ہے جب کہ انہوں نے  تمام خواتین پر سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک مسکراتی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کامیاب سرجری ہوگئی ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ  ’20  کو پتا چلے گا کہ کینسر کتنا پھیل چکا ہے، تب سے مزید علاج شروع ہوگا‘۔

Nadia Jamil

@NJLahori

Dear twitter family,Out of surgery & recovering well. On the 20th I find out if the cancer has spread & the treatment plan frm here onwards.
Please pray 4 me 2be positive & surrender 2 whatever Allahs will is.
Hope you are all doing well!
I love you so much! ✊🏼🙏🏽

View image on Twitter
1,557 people are talking about this

اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر سے لڑنے والے تمام مریضوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے دعا کریں کہ میں مثبت رہوں اور جو بھی اللہ کو منظور ہو اس پر قائم رہوں‘۔

اداکارہ کی کامیاب سرجری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں بھی دیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں