کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچی گلوکار اور نغمہ نگار کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سُنو‘ آئمہ بیگ کی جانب سے حال ہی میں گایا گیا ہے۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں کیفی خلیل کے سُپرہٹ گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں ریلیز کیا جسے متعدد حلقوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔
آئمہ بیگ کا ‘کہانی سنو‘ کا فی میل ورژن ریلیز کرنا ہی تھا کہ یہ ’کوَر سانگ‘ فوری ہی ٹرینڈ بھی بن گیا۔
آئمہ بیگ کی جانب سے اپنا گانا گائے جانے پر اب گلوکار کیفی خلیل نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
کیفی خلیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میرا گانا چاہے کسی مرد یا خاتون گلوکار جس جس نے گایا بہت اچھا گایا ہے۔
اُنہیں آئمہ بیگ کا ورژن بھی بہت پسند آیا ہے۔
کیفی خلیل نے مزید کہا کہ وہ آئمہ بیگ کی جانب سے اپنے گانے کے گائے جانے سے قبل بھی گلوکارہ کو جانتے تھے، اُنہیں اچھا لگ رہا ہے کہ اب اُن کا گانا ہر جگہ سنا جا رہا ہے اور ٹرینڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سُنو‘ چند ماہ پہلے ہی کنا یاری گلوکار کیفی خلیل کی جانب سے ریلیز کیا گیا تھا۔