کیفی خلیل ’جرمانہ‘ پیش کرنے کو تیار

کیفی خلیل ’جرمانہ‘ پیش کرنے کو تیار


’کہانی سنو‘ سے عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل اب ’جرمانہ‘ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیاری کی گلیوں سے نکل کر دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کا لوہا منوانے والے کیفی نے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو بےچین کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے مختصر ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی گلوکار نے اپنے نئے گانے ’جرمانہ‘ کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کا نیا گانا 12 جنوری کو ریلیز ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی دل سوز آواز کے مالک گلوکار نے امید بھی ظاہر کی ہے کہ ان کے گزشتہ گانوں کی طرح نیا گانا بھی شائقین کے دلوں پر راج کرے گا۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میرا نیا سولو جرمانہ 12 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہا ہے‘۔

انہوں نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’امید ہے آپ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں گے اور آپ سب کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں