کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق کی وجہ بتادی

کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق کی وجہ بتادی


اداکارہ کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق اور ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دیے جانے کی وجہ بتادی۔ 

اپنی فلم کریو کی کامیابی پر کیرتی اس وقت خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ فلم میں کیرتی کے علاوہ تبو اور کرینہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔

خواتین کے مرکزی کرداروں پر مشتمل اس فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران کیرتی نے ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دینے جانے سے متعلق بتایا۔

انکا کہنا تھا کہ مردوں سے متعلق بنائی گئی فلمیں خواتین سے متعلق فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم کریو کے پروڈیوسر صف اول کی اداکاراؤں کے لیے وہ بجٹ رکھنے کےلیے تیار نہیں تھے جیسا کہ وہ اسی طرح کی کامیڈی فلم کےلیے رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پروڈیوسر کریو میں ایک ہی بجٹ میں رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس میں تین اے لسٹ خواتین اداکار ہیں، جیسا کہ وہ تین مرد اداکاروں کے ساتھ اسی طرح کی کامیڈی کےلیے رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ کیرتی سینن کی فلم کریو نے ڈومیسٹک باکس آفس پر 75 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں