موٹرولا دنیا کے سب سے طاقتور کیمرے سے لیس فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون فرنٹیئر ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون ہوگا۔
خیال رہے کہ فرنٹیئر کوڈ نام ہے تو متعارف ہونے پر اس کا نام مختلف ہوسکتا ہے۔
لیکس کے مطابق اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلس پراسیسر موجود ہوگا۔
اس فون کی پہلی ممکنہ جھلک بھی لیک میں پیش کی گئی ہے جس کے بعد بیک پر مین کیمرا سنسر بہت بڑا نظر آتا ہے جو کہ 200 میگا پکسل کا ہوگا۔
بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا تو 200 میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ او آئی ایس اور ایف 2.2 آپرچر ہوگا۔
سام سنگ نے 200 میگا پکسل سنسر تیار کیا تھا جس کی تفصیلات کے مطابق یہ متعدد سنسرز کے طور پر کام کرسکتا ہے۔
یہ کیمرا 8K ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرسکے گا۔
سابقہ لیکس کے مطابق فون میں 6.67 انچ کا پی او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہوگا۔
فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 125 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہوگی۔
ڈیوائس کے ساتھ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ فون کب تک متعارف کرایا جائے گا اس بارے میں ابھی کچھ واضح طور پر کہنا ممکن نہیں مگر افواہوں کے مطابق اسے جولائی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔