کیا یہ شعیب ملک کی تیسری شادی ہے؟

کیا یہ شعیب ملک کی تیسری شادی ہے؟


شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی کئی عرصے پہلے شروع ہونے والی افواہوں کو آج باقاعدہ بریک لگ گیا۔

ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق بھی کردی ہے جبکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔

ایسے میں بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے شادی سے قبل ایک اور شادی کے بارے میں تفصیلات شائع کر کے جلتی پہ تیل کا کام کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا سے 2010ء میں شادی ہونے سے قبل شعیب ملک کی بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک خاتون عائشہ صدیقی  سے 2002ء میں شادی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کی شادی ہونے کو ہی تھی کہ شعیب کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ سامنے آگئی جس سے ایک بڑا تنازع کھڑا ہوگیا تاہم شعیب ملک نے ان الزامات کی تردید کی تھی جس کے بعد عائشہ نے پولیس میں شعیب ملک کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پیشے کے لحاظ سے ٹیچر عائشہ نے شعیب ملک سے شادی کے ثبوت بھی دکھائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شعیب ملک نے مسلسل تردید کے بعد عائشہ صدیقی کو طلاق بھی دی تھی جس کا فیصلہ حیدر آباد دکن کی اہم مسلم شخصیات کی ثالثی کے بعد طے پایا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 10 سے زائد لوگوں نے اس معاملے میں ثالث کے طور پر مدد کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں