پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے شہرت حاصل کر نے والی اداکارہ حرا مانی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے مدا حوں کی تنقید کا شکارہیں۔
حرا مانی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’تیری آنکھوں کا اشارہ مجھے لگے پیارا پیارا‘ کے بو لو ں پر مشتمل گانا گا رہی ہیں اور ساتھ ہی اس پر رقص بھی کر رہی ہیں۔
حرا ما نی کی یہ کو شش ان کے مدا حوں اور انسٹا گرام کے صارفین کوبا لکل بھی پسند نہیں آئی۔
ایک انسٹاگرام صارف نے حرا کو مشورہ دیا کہ ایسے ڈانس کرکے اپنا امیج خراب نہ کریں، بلکہ اداکارہ عائزہ خان کی تلقید کریں،کسی نے کہا کہ ان سے شہرت سنبھالی نہیں جا رہی۔
کسی نے حرا کو ہوش کرنے کا مشورہ دیاتو کسی نے کہا کہ کیا ہو گیا آنٹی کو۔